جامعہ بنوریہ عالمیہ — شعبہ برائے ترقیِ انسانی وسائل (HRD)

جامع تربیتی مینوئل و سالانہ اسٹریٹجک پلان

اعلیٰ و متوسط انتظامیہ، اساتذہ کرام، طلبہ اور فضلائے جامعہ کیلئے مربوط تربیتی دستورالعمل بشمول جاب پروفائلز، تعلیمی نصاب اور بجٹ پلان۔

مشیر رئیس الجامعہ: محمد شاہد صدیقی صاحب•معاون مشیر: مفتی میر حارث صاحب

ابتدائیہ و ادارہ جاتی نصب العین

جامعہ بنوریہ عالمیہ اعلیٰ اقدار کا حامل وہ دینی ادارہ ہے، جو دینی و عصری علوم کے حسین امتزاج کے ساتھ ساتھ سماجی اور معاشرتی قیادت تیار کرنے کی قومی ذمہ داری پوری کر رہا ہے۔ اس ادارے کا نصب العین دینی علوم کے معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر تمام متعلقہ عصری علوم اور جدید تحقیق کے ساتھ اپنی اعلیٰ/متوسط قیادت، اساتذہ کرام، طلبہ اور دیگر ملازمین کی تربیت کرنا ہے۔ اسی لیے اس کے فارغ التحصیل طلبہ محراب و منبر کے محافظ ہونے کے ساتھ دینی، سماجی اور معاشرتی خدمات اور کلیدی اداروں میں اپنی صلاحیتیں استعمال کر کے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

09 ارکان
مینجنگ کمیٹی (EDP)

پرسنالٹی ڈویلپمنٹ، اسٹریس مینجمنٹ اور آرگنائزیشن ڈویلپمنٹ

87 منتظمین
ڈائریکٹرز و انچارج (MEP)

12 ڈائریکٹرز، 30 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 45 انچارج / اسسٹنٹ ڈائریکٹرز

150 اساتذہ
تدریسی فیکلٹی (FDP)

ریسرچ میتھوڈولوجی، ایجوکیشنل پلاننگ اور CLE پروگرام

3,000 فضلاء
کیپسٹی ڈویلپمنٹ (CDP)

2500 ملکی اور 500 غیر ملکی فضلائے کرام کا 3 روزہ سالانہ کنونشن